آسام : دریا کے نیچے سڑک و ریل سرنگ کی منظوری تاریخی کامیابی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2026
آسام : دریا کے نیچے سڑک و ریل سرنگ کی منظوری تاریخی کامیابی
آسام : دریا کے نیچے سڑک و ریل سرنگ کی منظوری تاریخی کامیابی

 



گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ ریاست میں ملک کی پہلی دریا کے نیچے سڑک و ریل سرنگ کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی نے آسام کے گوہپور اور نومالی گڑھ کے درمیان بھارت کی پہلی ’’انڈر واٹر ٹوئن ٹیوب روڈ کم ریل ٹنل‘‘ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 18,662 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 33.7 کلومیٹر طویل چار رویہ کوریڈور پر مشتمل ہوگا، جس میں دریائے برہم پترا کے نیچے 15.79 کلومیٹر لمبی سرنگ بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطہ کاری کو نئی جہت دے گا۔