عاصم خان: یو پی ایس سی میں اردومیڈیم سے کامیاب ہونے والے اکلوتےامیدوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2021
عاصم خان
عاصم خان

 

 

جلگاؤں: عاصم خان لیاقت خان نے یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اس میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ان کی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی ہے۔

عاصم خان انھوں نے مرکزی سول سروسیسز بورڈ کی جانب سے لیئے گئے امتحان میں قومی سطح پر ٥٥٨ ویں رینک حاصل کی۔جس میں قابل ذکر اور اہم بات یہ رہی کہ ان کی پوری تعلیم بذریعے اردوزبان میں ہوئی۔اس طرح یو۔پی ایس۔سی امتحان بھی اردو میں ہی دیا۔

ملک بھر میں اردو ذریعے تعلیم میں امتحان کامیاب ہونے والے امسال عاصم خان اکلوتے امیدوار ہے۔اس سے قبل وہ ملاقات کے اہل تھے۔لیکن آخری فہرست میں انتخاب نہ ہوسکا تھا۔

 لیکن انھوں نے شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی ضد قائم رکھتے ہوۓ اس سال آخری فہرست میں مقام پایا۔ضد سے مشق کی اور زبان کوئی دقت نہیں اس کا اعلی ثبوت دیتے ہوۓ امتحان میں اردو زبان کے بازیگر ٹھہرے۔اسی طرح ناکام ہوگئے تب بھی دوبار محنت و جدوجہد کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

ان کے والد دھولیہ بلدیہ اعظمی میں مدرس تھے۔جو اب سبکدوش ہوچکے ہے۔جبکہ والدہ بھی معلمہ تھیں۔جن کا سترہ ماہ قبل انتقال ہوچکا ہیں۔دھولیہ ضلع سمیت پورے علاقہ خاندیش کے اس سپوت نے اعلی تعلیم کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی یقینی طور پر دور۔دور تک روشنی بکھیریں گی۔ان کی اس شاندار کامیابی نے ضلع دھولیہ کا نام روشن کیا ہے۔