اسدالدین اویسی نے شیوا جی کو خراج تحسین پیش کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2021
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی

 

 

نئی دہلی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ صدر اسدالدین اویسی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج تحسین پیش کی ہے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ سترہویں صدی کے مراٹھا کنگ چاندی کے چمچ کے ساتھ پیدا نہیں ہوئے تھے اور اپنے پورے دور میں انہوں نے کمزور ترین طبقے کو گلے لگایا۔

 

انہوں نے یہ بھی لکھا کے شیواجی جینتی کے موقع پر کلواڑی بھوشن چھتراپتی ​​شیواجی کو ایک ہزار خراج تحسین ٹویٹ میں رکن پارلیمنٹ نے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے ان مسلمانوں کے نام کا ذکر کیا جو مراٹھا سلطنت کا حصہ تھے - اس طرح انہوں نے باالواسطہ طور پر دائیں بازو کے نظریاتی لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ویڈیو میں ، انہوں نے کہا کہ دولت خان شیواجی کے دور میں نیوی کے ایک حصے کے انچارج تھے۔ سدھی ہلال وہ تھے جنھوں نے شیواجی کی حمایت میں جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھترپتی یعقوب بابا کی تعریف کرتے تھے جو صوفی کے نام سے مشہور تھے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ شیواجی دلتوں کے قریب تھے۔ تاہم اب جو لوگ اپنے آپ کو شیواجی کا پیروکار کہتے ہیں وہ مہاراشٹر میں دلت مظالم روکنے کے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مہاراشٹر سے اے آئی ایم آئی ایم کے دو ایم ایل اے اور ایک ممبر پارلیمنٹ ہیں۔