نئی دہلی:دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنماؤں نے ایشیا کپ 2025 میں ہونے والے ہندوستان-پاکستان میچ کو لے کر زبردست احتجاج کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ حکومت دہشت گردی اور کرکٹ کو الگ الگ مان کر ملک کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
وہیں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ ٹرمپ کے دباؤ میں کرایا جا رہا ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور اے اے پی کے کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر پوسٹ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "وزیر اعظم جی کو پاکستان کے ساتھ میچ کرانے کی آخر کیا ضرورت ہے؟ سارا ملک کہہ رہا ہے کہ یہ میچ نہیں ہونا چاہیے۔ پھر یہ میچ کیوں کرایا جا رہا ہے؟"
کیجریوال نے آگے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں یہ فیصلہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں تو نہیں لیا گیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا، کیا یہ بھی ٹرمپ کے دباؤ میں کیا جا رہا ہے؟ آخر ٹرمپ کے آگے کتنا جھکو گے؟ اے اے پی دہلی کے صدر سوربھ بھاردواج نے حکومت پر سنگین سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا، ہماری 26 بہنوں کا سیندور مٹا دیا گیا (پہلگام دہشت گردانہ حملے میں)۔
प्रधान मंत्री जी को पाकिस्तान के साथ मैच करवाने की आख़िर क्या ज़रूरत है? सारा देश कह रहा है कि ये मैच नहीं होना चाहिए। फिर ये मैच क्यों करवाया जा रहा है?
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) September 13, 2025
क्या ये भी ट्रम्प के दबाव में किया जा रहा है? आख़िर ट्रम्प के आगे कितना झुकोगे? https://t.co/Wy8LPOBlHE
دہشت گردوں نے انہیں چن چن کر مارا۔ حکومت نے کہا تھا کہ ہم 'آپریشن سیندور' شروع کریں گے… تو ہماری کرکٹ ٹیم ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے کرکٹ کھیل سکتی ہے؟ بھاردواج نے مزید کہا، "ہماری حکومت کہا کرتی تھی کہ تجارت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے تو کرکٹ اور دہشت گردی کیسے ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟"
اے اے پی رہنماؤں نے صاف کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ ملک کی شہادت اور عوامی جذبات کی توہین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوراً اس میچ کو منسوخ کرنا چاہیے۔ پارٹی رہنماؤں نے یہ بھی وارننگ دی کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو آنے والے دنوں میں احتجاج مزید تیز کیا جائے گا۔