مصنوعی بارش:دہلی حکومت اور آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان معاہدہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2025
مصنوعی بارش:دہلی حکومت اور آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان معاہدہ
مصنوعی بارش:دہلی حکومت اور آئی آئی ٹی کانپور کے درمیان معاہدہ

 



نئی دہلی: دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت شمال مغربی دہلی میں مصنوعی بارش (کلاؤڈ سیڈنگ) کے تجربے سے متعلق ایک عملی منصوبہ شروع کرنے کے لیے جمعرات کو آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

دہلی سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور ماحولیاتی وزیر منجندر سنگھ سرسا کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ گپتا نے کہا کہ ان کی حکومت آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن سطح پر کام کر رہی ہے، جس میں برقی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا: "آج کا معاہدہ دو ماہ کے مصنوعی بارش کے تجربے کا راستہ ہموار کرے گا، جو اکتوبر اور نومبر کے دوران موزوں دنوں میں جہازوں کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کے نتائج ہمیں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنے میں مدد کریں گے۔

یہ اقدام دہلی کے لیے تاریخی اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔" سرسا نے کہا کہ یہ عملی منصوبہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک متبادل ٹیکنالوجی ہوگی۔ انہوں نے کہا: یہ تجربات شمال مغربی دہلی میں مقررہ دنوں پر صبح سات بجے سے نو بجے کے درمیان ہوں گے اور ان کے نتائج کی بنیاد پر آئندہ مہمات کی تعداد طے کی جائے گی۔