گلبرگہ یونیورسٹی:عرشیہ کوثر نے حاصل کئے8 گولڈ میڈل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-06-2022
 گلبرگہ یونیورسٹی:عرشیہ کوثر نے حاصل کئے8 گولڈ میڈل
گلبرگہ یونیورسٹی:عرشیہ کوثر نے حاصل کئے8 گولڈ میڈل

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

گلبرگہ یونیورسٹی  میں سالانہ کانووکیشن کے موقع پر اس بار بھی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں نے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کئے۔

ایک بار پھر یونیورسٹی کی طالبات نے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرکے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایم اے کنڑ کی طالبہ پورنیما نے 12 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ اس نے اپنی بہترین کارکردگی کا سہرا اپنے گھر والوں اور اساتذہ کو دیا۔

وہیں فنانس اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے کی طالبہ عرشیہ کوثر نے 8 گولڈ میڈل حاصل کیے

عرشیہ کوثر اگرچہ تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق نہیں رکھتی ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پڑھائی کے دوران ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 عرشیہ کے والد گیراج چلاتے ہیں اور 8 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

رواں برس کل 74 طالبات میں سے 53 لڑکیوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دیانندگا سرن نے کانووکیشن میں مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔