بری فوج کی قوت فتح کی کنجی:جنرل اُپندر دویدی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2025
بری فوج کی قوت فتح کی کنجی:جنرل اُپندر دویدی
بری فوج کی قوت فتح کی کنجی:جنرل اُپندر دویدی

 



نئی دہلی: فوجی سربراہ جنرل اُپندر دویدی نے منگل کو کسی بھی میدانِ جنگ میں بری فوج کی برتری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تناظر میں زمین پر مضبوط گرفت ہی فتح کی کنجی رہے گی۔ یہاں ایک پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ہر جنگ میں بری فوج کی اہمیت پر زور دیا اور گزشتہ ماہ الاسکا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان یوکرین تنازع پر ہونے والی سربراہی ملاقات کا حوالہ دیا۔

دویدی نے کہا، ’’جب آپ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی الاسکا کانفرنس پر غور کرتے ہیں تو انہوں نے صرف اس بات پر گفتگو کی تھی کہ کتنی زمین کا تبادلہ ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان میں چونکہ ہمارے سامنے ڈھائی محاذوں پر خطرہ موجود ہے، اس لیے زمین پر مضبوطی ہی جیت کی کنجی بنی رہے گی۔

فوجی سربراہ کا یہ بیان ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کے دو ہفتے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن سندور نے ایک بار پھر فضائیہ کی طاقت کی ’’برتری‘‘ قائم کر دی ہے۔ فوجی سربراہ نے جنگ کی بدلتی نوعیت اور بھارتی فوج کی جانب سے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے کے تناظر میں تبدیلی لانے والے اقدامات پر بھی تفصیل سے بات کی۔