برفانی تودہ میں پھنسے 30 سیاحوں کو فوج نے بچایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-01-2022
 برفانی تودہ میں پھنسے 30 سیاحوں کو فوج نے بچایا
برفانی تودہ میں پھنسے 30 سیاحوں کو فوج نے بچایا

 

آواز دی وائس، سری نگر

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج صبح ٹنگڈار چوکی بل ہائی وے پر تازہ برفانی تودہ گرنے کے بعد کم از کم 30 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹنگ ڈار چوکی بل شاہراہ پر برف باری کے باعث دو برفانی تودے گر گئے جس کے باعث مسافر گاڑیاں جو بچے، بیمار، بزرگ اور خواتین کو لے کر جا رہی تھیں پھنس گئیں۔

اطلاع ملتے ہی فوج کی نیلم کمپنی آپریٹنگ بیس کی ایک ٹیم کیپٹن کلجوت سنگھ کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی اور جنگی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کافی کوشش کے بعد ٹیم نے دل کے مریض سمیت 30 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ فوج کے اس بروقت اقدام کا عوامی سطح پر بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔