میرٹھ، : ایک فوجی جوان کو ڈیوٹی جوائن کرنے جاتے وقت اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ٹول پلازا کے ملازمین نے مبینہ طور پر مارا پیٹا، ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ اس معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اتوار کو سرورپور علاقے کے بھونی ٹول پلازا پر پیش آیا، جب گوٹکا گاؤں کے رہنے والے سپاہی کپل چھٹی ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس جا رہے تھے۔ان کی کار ٹول پلازا پر گاڑیوں کی طویل قطار میں پھنس گئی۔ کپل نے ٹول پلازا کے ملازمین سے کہا کہ گاڑیوں کو جلدی آگے بڑھایا جائے، جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ بحث تیز ہونے پر ٹول پلازا کے ملازمین نے کپل کو مارا پیٹا، افسر نے بتایا۔
پولیس نے سپاہی کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (رورل) راکیش کمار مشرا نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔