رانچی: رانچی میں ایک پروگرام کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے کہا کہ فوج ہی وہ ادارہ ہے جہاں بھائی بھتیجا پروری یا طرف داری نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج میں ہر کسی کی پہچان اس کی قابلیت اور محنت سے ہوتی ہے، نہ کہ رشتوں یا سفارش سے۔
جنرل انل چوہان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خدمت کے لیے فوج میں شامل ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج میں نظم و ضبط اور ایمانداری سب سے بڑی طاقت ہے، جو اسے باقی اداروں سے منفرد بناتی ہے۔ اس دوران جنرل انل چوہان نے کہا کہ اگر بچے ہندوستان اور دنیا کو جاننا چاہتے ہیں تو انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے کی خواہش رکھنی چاہیے۔
VIDEO | "There's no 'nepotism' in the Army; you will get recognition if you work hard," says CDS Gen Anil Chauhan.
— Press Trust of India (@PTI_News) September 18, 2025
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/hDJnQxlFG6
وہیں آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آپریشن سندور کا پہلا حملہ 7 مئی کو صبح 1 بجے کیا گیا تاکہ شہریوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔‘‘ بتا دیں کہ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان رانچی میں کل سے شروع ہو رہے تین روزہ ڈیفنس ایکسپو – ایسٹ ٹیک 2025 میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے اپنے رانچی دورے کے دوران جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی۔
وہیں اس ملاقات کے بارے میں گورنر سنتوش گنگوار نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’’آج راج بھون رانچی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) انل چوہان سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان کا تجربہ، قیادت اور قومی سلامتی کے حوالے سے نقطۂ نظر ہمیشہ تحریک دینے والا ہے۔‘‘