آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2021
 آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک
آرمی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

 


آواز دی وائس، ادھم پور

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں آج صبح فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

اس میں پائلٹ اورنائب پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے وقت لوگوں نے دونوں کو ملبے سے باہر نکالا تھا ، تاہم دونوں ہسپتال لے جاتے ہوئے فوت ہوگئے۔

حادثہ پہاڑی ادھم پور ضلع کے بالائی حصے میں شیو گڑھ دھر میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے پائلٹوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر نکالا۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

 ڈی آئی جی اودھم پور ریاسی رینج سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس ٹیم کو فوری طور پر امدادی کام کے لیے روانہ کیا گیا۔  خراب موسم اور شدید دھند کی وجہ سےہم واضح طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ کریش لینڈنگ ہے یا ہیلی کاپٹر کا حادثہ۔