پریمانند مہاراج کو عارف خان نے کی گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
پریمانند مہاراج کو  عارف خان نے کی گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش
پریمانند مہاراج کو عارف خان نے کی گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

 



نئی دہلی:سوشل میڈیا پر نفرت کی آندھی ہے لیکن زمین پر کہانی مختلف ہے۔ محبت زندہ ہے ،احترام باقی ہے،گنگا جمنی تہذیب کا اثر ہے ۔اس کا ثبوت   مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع سے آئی ایک خبر دے رہی ہے ۔ جہاں  نرمداپورم کے اٹارسی شہر میں رہنے والے ایک مسلم نوجوان (مسلم یوتھ آفر کڈنی) نے سنت پریمانند مہاراج کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پریمانند مہاراج کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔ اٹارسی کے عارف خان چشتی نے گردے کے عطیہ کے لیے لکھا گیا خط سنت پریمانند مہاراج گروپ کو میل اور واٹس ایپ نمبر پر بھیجا ہے۔ خط میں عارف نے پریمانند مہاراج کے بارے میں بھی اپنے خیالات کاہےاظہار کیا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے ۔۔۔ مہاراج جی، میں آپ سے بہت متاثر ہوں۔ میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔ میں آپ کے طرز عمل سے خوش ہوں۔ آپ ہندو مسلم اتحاد کی علامت ہیں۔ آپ نے معاشرے میں محبت اور امن کا پیغام پھیلایا۔ میڈیا کے ذریعے ہی مجھے معلوم ہوا کہ آپ کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں۔ مجھے آپ کی صحت کی فکر ہے۔ نفرت کے اس ماحول میں آپ جیسے گرو  کا دنیا میں رہنا ضروری ہے۔ اس لیے ایسی صورت حال میں میں آپ کو اپنا ایک گردہ رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔ میری طرف سے یہ چھوٹا سا تحفہ قبول فرمائیے۔

یاد رہے کہ اسی خواہش کا اظہار شلپا شیٹی کے شوہر نے بھی کیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ لوگ سنت پریمانند مہاراج کے ستسنگ کو بہت توجہ سے سنتے ہیں اور ہر مذہب کے لوگ انہیں سننے کے لیے ورنداون دھام جاتے ہیں۔ اس کی ریلز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے بھی انہیں اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وہ سنت پریمانند کا ستسنگ سننے ورنداون پہنچے تھے۔

 دونوں گردے 10 سال سے فیل ہیں۔

راج کندرا نے اپنی خواہش ظاہر کرنے سے پہلے مہاراج جی نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور وہ پچھلے 10 سالوں سے خراب گردے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کی بلا کسی وقت بھی آ سکتی ہے اور وہ اس سے کبھی نہیں ڈرتے۔ پھر راج کندرا نے اپنی بات کہی