ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ میزائل ٹیکنالوجی ہندوستانی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کو منظوری

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2026
 ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ میزائل ٹیکنالوجی ہندوستانی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کو منظوری
ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ میزائل ٹیکنالوجی ہندوستانی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کو منظوری

 



نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی تیار کردہ تمام روایتی میزائل نظاموں کی ٹیکنالوجی ہندوستانی دفاعی صنعت کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاکہ ان کی ملک میں ہی پیداوار کی جا سکے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ قدم دفاعی شعبے میں ملکی صنعتوں کی زیادہ شمولیت کو فروغ دینے کی سمت میں ’’ایک اہم کامیابی‘‘ ہے۔

وزارت نے کہا، ’’یہ انتظام میزائل نظاموں کی تیاری سے صنعتی پیداوار تک کامیاب منتقلی میں مدد دے گا۔ یہ جدید دفاعی نظاموں کی ترقی اور تیاری میں ہندوستانی صنعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈی آر ڈی او کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔‘

‘ وزارت کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ملک میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بڑھانا، دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنا اور ہندوستانی ایم ایس ایم ایز (خرد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) اور دیگر تکنیکی شراکت داروں کے لیے دفاعی سپلائی چین میں شمولیت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔