نئی دہلی: وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں شاندار شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم ملک کے عوام کے اندر موجود گہری حب الوطنی کی روح اور ترنگے پر ان کے غیر متزلزل فخر کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تصاویر اور سیلفیاں harghartiranga.com پر شیئر کرتے رہیں
۔
We are elated to see the enthusiasm surrounding the #HarGharTiranga campaign. From Kashmir to Lakshadweep and from Gujarat to Sikkim, the heartwarming images of people proudly hoisting the Tricolour show the deep connection that every Indian has with the National Flag. (1/3) pic.twitter.com/QxeKHVUpG7
— Ministry of Culture (@MinOfCultureGoI) August 9, 2025
وزارتِ ثقافت کی جانب سے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں شاندار شرکت سے متعلق پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’خوشی ہے کہ #HarGharTiranga مہم میں پورے بھارت میں شاندار عوامی شرکت حاصل ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے عوام کو متحد کرنے والی گہری حب الوطنی اور ترنگے پر ان کے غیر متزلزل فخر کو ظاہر کرتا ہے۔ اپنی تصاویر اور سیلفیاں harghartiranga.com پر شیئر کرتے رہیں۔‘‘