مولانا قاری عثمان منصورپوری کے لئے دعاء صحت کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دعا کی اپیل
دعا کی اپیل

 

 

فیروز خان  دیوبند،:دارالعلوم دیوبند کے کاگزار مہتمم امیر الہند اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید قاری عثمان منصورپوری کی مکمل صحتیابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام جامع مسجد گوجرواڑہ میں کیاگیا اور مولانا قاری سید عثمان منصورپوری کی مکمل صحتیابی کے لئے اجتماعی دعاء کی گئی ۔ اس موقع پر امام و خطیب قاری زبیر احمد قاسمی نے بتایاکہ حضرت مولانا قاری سید عثمان منصورپوری آج کل سخت علیل ہیں اور ان کا گڑگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں آئی سی یو میں علاج چل رہاہے۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ دنوں مولانا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور ان کی کورونا رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی تھی ،مسلسل ان کا علاج گھر پر ہی چل رہاتھا ،لیکن گزشتہ دو روز قبل تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے علماء ،آئمہ اور عوام سے حضرت مولانا کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کااہتمام کرنے کی اپیل کی۔

امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری گزشتہ2ہفتوں سے علیل ہیں، مولانا کی کووڈ رپورٹ بھی مثبت آ گئی ہے۔اطلاع کے مطابق بخار آنے کی وجہ سے ضعف اور نقاہت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ معالجین کے مشورے پرمولانا کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرانے کے مقصد سے گروگرام کے میدانتا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہیں انتہائی نگہداش والے شعبہ میں داخل کرکے ان کاعلاج کررہے ہیں۔ سہیل صدیقی نے سبھی لوگوں نے مولانا قاری سید عثمان منصورپوری کی مکمل صحیتابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔