ایک اور شیش محل! کیجریوال پر بی جے پی کا الزام

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-04-2026
ایک اور شیش محل! کیجریوال پر بی جے پی کا الزام
ایک اور شیش محل! کیجریوال پر بی جے پی کا الزام

 



نئی دہلی
دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر بی جے پی نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دہلی حکومت میں وزیر پرویش ورما نے اروند کیجریوال کا موازنہ فلم “دھرندر” کے ایک کردار رحمان کی ڈکیتی سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لودھی اسٹیٹ میں کیجریوال کو جو بنگلہ الاٹ ہوا ہے، اس کی تصاویر دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔
سرکاری رہائش گاہ میں کیجریوال نے خوب خرچ کیا: پرویش ورما
پرویش ورما نے کہا کہ لودھی اسٹیٹ کے سرکاری بنگلے میں کیجریوال نے بہت زیادہ خرچ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری گھر ہے لیکن اس میں سرکاری پیسہ استعمال نہیں ہوا۔ ورما کے مطابق، جب پہلے فلیگ اسٹاف روڈ والے بنگلے (جسے بی جے پی “شیش محل” کہتی ہے) کے خرچ پر سوال اٹھے تھے تو کیجریوال نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ خرچ پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر نے کیا تھا اور انہیں اس کی معلومات نہیں تھی، لیکن اب وہ نئے گھر کے معاملے میں ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے۔
عام آدمی پارٹی کو ‘عیش و عشرت والی آدمی پارٹی’ ہونا چاہیے
پرویش ورما نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو اب ‘عیش و عشرت والی آدمی پارٹی’ کہا جانا چاہیے۔ کیا کیجریوال ہمیں بتائیں گے کہ لودھی روڈ کے بنگلے یا نئے شیش محل پر کتنا پیسہ خرچ ہوا ہے؟ یہ پیسہ کہاں سے آیا اور کس کا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ آپ کی لالچ کی وجہ سے آپ کی پارٹی کے ایماندار کارکن آپ کو چھوڑ رہے ہیں؟ بار بار ایسے شیش محل بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ اس شیش محل میں کس کمپنی کا پیسہ لگا ہے؟ اگر انہوں نے اتنی ہی محنت دہلی کے مسائل پر کی ہوتی جتنی گھر کے ڈیزائن پر کی ہے، تو شاید آج ان کے کارکن پارٹی نہ چھوڑ رہے ہوتے۔
پرویش ورما نے مزید کہا کہ کیجریوال کئی سالوں سے دہلی میں بنگلے کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے تھے۔ جب انہیں کل ہی 95 لودھی اسٹیٹ کا بنگلہ ملا اور اس کی تصاویر سامنے آئیں تو سب حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سادہ زندگی کا دعویٰ کرتا تھا، وہ آج عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔
کیجریوال پر ‘دوسرا شیش محل’ بنانے کا الزام
پرویش ورما نے اروند کیجریوال پر پنجاب میں “دوسرا شیش محل” بنانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بھگونت مان کی سرکاری رہائش کے آس پاس چار گھروں پر اروند کیجریوال، دہلی کے سابق وزیرِ صحت ستیندر جین، سابق نائب وزیرِ اعلیٰ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے قبضہ کر رکھا ہے۔ پرویش ورما نے کہ کہ پنجاب میں بھگونت مان پریشان ہیں، اور وہاں بھی ایک اور شیش محل تیار کر لیا گیا ہے۔