پدم ایوارڈز :جنرل راوت, غلام نبی آزاد اورنجمہ اختر بنے حقدار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2022
 پدم ایوارڈز :جنرل راوت, غلام نبی آزاد اورنجمہ اختر بنے حقدار
پدم ایوارڈز :جنرل راوت, غلام نبی آزاد اورنجمہ اختر بنے حقدار

 


آواز دی وائس :نئی دہلی

مرکزی حکومت نے منگل کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم ایوارڈز کا اعلان کیا۔سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور آنجہانی بی جے پی لیڈر کلیان سنگھ کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔یاد رہے کہ جنرل راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے تھے۔

ان کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بھی شامل ہیں ۔ان کے ساتھ ایک نام  کشمیر سے فیصل علی ڈارکا ہے۔ فن کےلیے راشد خان کو بھی چنا گیا ہے۔ ایک نام آرٹ کے لیے آندھرا پردیش کے گوسا ویدور شیخ حسن(بعد از مرگ) کا ہے ۔تعلیم کے لیے لداخ کے اخون اصغرعلی بشارت کو بھی چنا گیا ہے۔ گجرات کے خلیل دھن تجوی(بعد از ایوارڈ مرگ) ایوارڈ ملے گا

پربھا عطرے کو فن، رادھی شیام کھیمکا کو ادب اور تعلیم کے لیے، جنرل بپن راوت کو سول سروس اور کلیان سنگھ کو عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں ان کے نمایاں کام کے لیے اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ 

ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ اعزازات ہندوستان کے صدر کی طرف سے ان رسمی تقاریب میں دیئے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ-اپریل کے قریب راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتے ہیں۔ اس سال صدر جمہوریہ نے 128 پدم ایوارڈز کی منظوری دی ہے جس میں 2 ڈو کیس (جوڑی کے معاملے میں، ایوارڈ کو ایک شمار کیا جاتا ہے) نیچے دی گئی فہرست کے مطابق ہے۔ فہرست میں 4 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 107 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 34 خواتین ہیں۔

ان مشہور شخصیات کو پدم بھوشن ملا

غلام نبی آزاد - پبلک افیئرز

وکٹر بنرجی - آرٹ

گرمیت باوا (بعد از مرگ) - آرٹ

بدھادیب بھٹاچارجی - عوامی امور

نٹراجن چندر شیکرن - تجارت اور صنعت

کرشنا ایلا اور سچترا ایلا - تجارت اور صنعت

 مدھر جعفری - کھانا پکانا

دیویندر جھاجھریا - کھیل

راشد خان - فن

راجیو مہرشی - سول سروس

ستیہ ناڈیلا - تجارت اور صنعت

سندر پچائی - تجارت اور صنعت

سائرس پونا والا - تجارت اور صنعت

سنجے راجارام (بعد از مرگ) - سائنس اور انجینئرنگ

 پرتیبھا رے - ادب اور تعلیم

 سوامی سچیدانند - ادب اور تعلیم

 وششت ترپاٹھی - ادب اور تعلیم