دہلی
ای ڈی نے جمعہ کے روز صنعت کار انیل امبانی کی گروپ کمپنی ریلیائنس پاور لمیٹڈ کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ کے تحت ممبئی اور حیدرآباد میں کئی مقامات پر تلاشی لی۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے افسران کے حوالے سے بتایا کہ دونوں شہروں میں کمپنی اور اس کے عہدیداروں سے جڑی تقریباً 10 سے 12 جگہوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
افسران کے مطابق ایجنسی کی تقریباً 15 ٹیمیں اس کارروائی میں شامل ہیں۔ ای ڈی مبینہ بینک فراڈ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے کے تحت انیل امبانی سے وابستہ کئی کمپنیوں کی جانچ کر رہی ہے۔