انل امبانی کی مشکلات میں اضافہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-09-2025
انل امبانی کی مشکلات میں اضافہ
انل امبانی کی مشکلات میں اضافہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
انل امبانی کے لیے مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ پہلے سی بی آئی نے ان کی یَس بینک معاملہ بند کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا اور اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انل امبانی، آر کام اور دیگر کے خلاف نیا منی لانڈرنگ کیس درج کیا ہے۔ یہ معاملہ اس بی آئی کو 2,929 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے سے جڑا ہے۔ اس کیس میں سی بی آئی نے اگست میں ایف آئی آر درج کی تھی۔
سی بی آئی کی ایف آئی آر پر کارروائی
دراصل اگست میں سی بی آئی نے انل امبانی کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 2,929 کروڑ روپے کا دھوکہ کیا ہے۔ اس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے انل امبانی کے گھر پر چھاپے بھی مارے تھے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی سی بی آئی کے اسی کیس پر مبنی ہے۔
انل امبانی نے معاملہ پرانی بات بتایا
تاہم انل امبانی کی طرف سے اس معاملے کو خارج کر دیا گیا تھا۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی 10 سال پرانے معاملے پر کی گئی ہے۔
بینک آف انڈیا نے ریلائنس کمیونیکیشن پر ایکشن لیا تھا
اس سے پہلے ہندوستانی اسٹیٹ بینک کے بعد، بینک آف انڈیا نے بھی دیوالیہ ہو چکی ریلائنس کمیونیکیشنز (آر کام) اور اس کے سابق ڈائریکٹر انل امبانی کے قرض اکاؤنٹ کو فراڈ قرار دے دیا تھا۔ بینک آف انڈیا نے الزام لگایا تھا کہ سال 2016 میں فنڈ ڈائیورژن ہوا تھا۔
ای ڈی پہلے بھی کر چکی ہے پوچھ گچھ
پچھلے ماہ ای ڈی نے انل امبانی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ ایجنسی نے 12 سے 13 بینکوں سے یہ تفصیل مانگی تھی کہ جب ریلائنس ہاؤسنگ فنانس، ریلائنس کمیونیکیشن اور ریلائنس کمرشل فنانس کو قرض دیا گیا تھا تو کس طرح کی ڈیو ڈیلجنس یعنی جانچ کی گئی تھی۔