نئی دہلی : کرنول ضلع کے چناتےکور گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک بس آگ کے حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے گہرے افسوس کا اطہار کیا ہے ،ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ ہمیں اس حادثے پر گہرا دکھ ہوا ہے جس میں حیدرآباد سے بنگلورو جا رہی تقریباً 44 مسافروں کی پرائیویٹ ٹریولز بس سے ایک موٹر سائیکل سے تقریباً صبح 3:30 بجے ٹکرائی۔ موٹر سائیکل بس کے نیچے پھنس گئی اور فیول ٹینک سے ٹکرائی جس سے دھماکہ ہوا اور بس تیزی سے شعلوں میں ڈوب گئی۔
جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس خوفناک حادثے میں اپنے عزیزان کھو دینے والے خاندانوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور دعائیں پیش کرتے ہیں۔ ہم اس عظیم سانحے سے متاثر افراد کے دکھ میں شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جلد صحتیاب ہوں۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک حادثے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جس میں طویل فاصلے کی بسوں کے لیے سخت حفاظتی معیار اور بہتر ایمرجنسی ردعمل کے طریقہ کار شامل ہوں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔