نئی دہلی: بہار میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے،دنگل تیار ہے ،حکمراں این ڈی اے اور مہا گٹھ بندھن آمنے سامنے ہیں ،دعوے ہیں ،اندازے ہیں ،قیاس آرائیاں ہیں ، جبکہ اس اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر موضوع بحث ہیں مسلمان ۔ بہار کے مسلمان کی ووٹر کی حیثیت سے طاقت ۔ یا پھر کس سیاسی پارٹی نے کتنے مسلمانوں کو بنایا امیدوار ۔ جن میں ذات پات کی بنیاد پر کیا رہا تناسب ۔ یہ اعدادو شمار کا کھیل ہے جو کہیں نہ کہیں سیاسی بساط اور مجبوریوں کو بیاں کرتا ہے ۔
ایک ایسے صوبے میں جہاں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 18 فیصد ہے اور وہ 87 سے زائد اسمبلی حلقوں میں فیصلہ کن کردار رکھتے ہیں، وہاں 2025 کی بہار اسمبلی انتخابات میں ان کی موجودگی نہایت علامتی (tokenistic) بن کر رہ گئی ہے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کی حتمی فہرستیں سامنے آنے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کی آبادی اور ان کی سیاسی نمائندگی کے درمیان گہرا تضاد ہے ، خاص طور پر حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں۔
کلیریئن انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 243 اسمبلی نشستوں میں سے این ڈی اے نے صرف پانچ مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بی جے پی، جو 101 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، نے ایک بار پھر کسی بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا، جو کہ مسلم برادری کی سیاسی و سماجی طور پر حاشیہ بندی کے اس کے مسلسل رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کی اتحادی جنتا دل (یونائیٹڈ) یعنی جے ڈی (یو)، جس کی قیادت وزیراعلیٰ نتیش کمار کر رہے ہیں، نے صرف چار مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے ۔، سبا ظفر (امور)، منظر عالم (جوکی ہاٹ)، شگفتہ عظیم (ارریہ) اور محمد زماں خان (چین پور)۔ پانچویں امیدوار محمد کلیم الدین بہادور گنج سے ایل جے پی (رام ولاس) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
ان پانچ میں سے چار امیدوار صرف سیمانچل کے مسلم اکثریتی اضلاع ۔، جوکی ہاٹ، ارریہ، امور اور بہادور گنج ۔، تک محدود ہیں، جہاں مسلمانوں کی آبادی 40 سے 70 فیصد کے درمیان ہے۔ صرف زماں خان، جو سابق بی ایس پی ایم ایل اے اور موجودہ اقلیتی بہبود کے وزیر ہیں، غیر مسلم اکثریتی ضلع کیمور سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہ جغرافیائی حد بندی بظاہر ہندو ووٹوں کی پولرائزیشن سے بچنے کی کوشش لگتی ہے، مگر ساتھ ہی مسلم نمائندگی کو ایک خاص حد میں محدود کر دیتی ہے۔
سکڑتی ہوئی گنجائش
یہ 2020 کے مقابلے میں واضح کمی ہے، جب جے ڈی (یو) نے 11 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا، اگرچہ کوئی کامیاب نہ ہوا۔ اب پیغام صاف ہے ۔، “کم رسک، کم مسلم نمائندگی۔
سیاسی تجزیہ کار محمود عالم کے مطابق، “یہ نمائندگی نہیں بلکہ قید ہے۔ مسلمانوں کو مخصوص علاقوں میں بند کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی جیت بھی طاقت کے توازن کو متاثر نہ کرے۔
این ڈی اے کی ٹکٹ تقسیم میں ذات پات کا اثر صاف نظر آتا ہے ۔، اعلیٰ ذاتوں کو 243 میں سے 85 ٹکٹ ملے ہیں، حالانکہ وہ آبادی کا صرف 10.5 فیصد ہیں۔
اپوزیشن کا حال
اپوزیشن انڈیا بلاک کا منظر بھی زیادہ مختلف نہیں۔ آر جے ڈی نے ابھی اپنی مکمل فہرست جاری نہیں کی، مگر اب تک صرف تین مسلم امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس، جو 48 نشستوں پر لڑ رہی ہے، نے چار مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ خود پارٹی کے سینئر رہنما طارق انور نے ٹکٹ تقسیم پر ناراضی ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ پارٹی اقلیتوں کی نمائندگی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔
دوسری طرف، اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم، جو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحت انتخاب لڑ رہی ہے، نے سات مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں اور کل 32 نشستوں پر مقابلے کا ارادہ رکھتی ہے، مگر اس کا اثر زیادہ تر سیمانچل تک محدود ہے۔
اس کے برعکس، پراشانت کشور کی پارٹی جن سوراج نے حقیقی شمولیت کا وعدہ کیا ہے۔ اب تک اس نے 20 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، اور کشور کے مطابق یہ تعداد 40 تک پہنچ سکتی ہے ۔، یعنی وہ واحد جماعت ہے جو نسبتاً متناسب نمائندگی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ماضی کی جھلک
2015 میں آر جے ڈی، جے ڈی (یو) اور کانگریس کے اتحاد نے 24 مسلم ایم ایل ایز اسمبلی میں بھیجے تھے ۔، یعنی کل نشستوں کا تقریباً 10 فیصد۔ ان میں سے کئی مخلوط علاقوں سے کامیاب ہوئے، مسلم-یادو اتحاد کے سہارے۔1985 میں کانگریس کے دورِ حکومت میں 34 مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔، جو آج تک کا ریکارڈ ہے۔چار دہائیوں بعد صورتحال بالکل الٹ ہے۔ مسلم نمائندگی خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔
سیاستِ بیگانگی
اس بداعتمادی میں اضافہ نتیش کمار کے حالیہ رویوں نے بھی کیا ہے ۔، جیسے کہ مذہبی تقریبات میں ٹوپی نہ پہننا، متنازعہ وقف ترمیمی بل کی حمایت، اور جے ڈی (یو) کے لیڈر دیویش ٹھاکر کا وہ بیان کہ “میں مسلمانوں اور یادوؤں کی مدد نہیں کروں گا کیونکہ انہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا۔” بعد میں یہ بیان واپس لیا گیا، مگر نقصان ہو چکا تھا۔
اعداد و شمار خود بولتے ہیں
سیتامڑھی کے ایک سماجی کارکن شمعوٰز بدر قاسمی نے کلیریئن انڈیا سے کہا کہ ہم بہار کی آبادی کا 18 فیصد ہیں، مگر ٹکٹ فہرستوں میں ہماری نمائندگی محض 2 فیصد ہے۔ یہ سب کچھ بتانے کے لیے کافی ہے۔
یہ کہانی ہے محرومی کی جو حکمتِ عملی میں لپٹی ہوئی ہے، خوشامد کی جو بااختیاری سے خالی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ۔، کیا بہار کے مسلمان ہمیشہ صرف ان کے بارے میں باتیں سنیں گے، یا کبھی وہ خود ایوانِ اقتدار میں بول سکیں گے؟
اعدادوشمار پر ایک نظر
بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس(NDA)اور مہا گٹھ بندھن مورچہ کی جانب سے مسلم امیدواروں کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
مسلم آبادی کا پس منظر
بہار کی کل مسلم آبادی تقریباً 17.7فیصد ہے جن میں:
این ڈی اے کی مسلم نمائندگی
مجموعی پوزیشن
بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے مجموعی طور پر صرف 2.06فیصد مسلم امیدوارمیدان میں اتارے ہیں۔
ان میں سے 80فیصد پسماندہاور صرف 20فیصد اشرافطبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
بی جے پی، ایچ اے ایم اور آر ایل ایم نے کوئی مسلم امیدوار نہیں دیا جبکہ جے ڈی (یو) نے سب سے زیادہ مسلم نمائندگی دکھائی۔
بات اپوزیشن کی
پارٹی کے لحاظ سے مسلم ٹکٹس کی تقسیم
مجموعی اعداد و شمار
اہم نکات