اے ایم یو نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2023
اے ایم یو نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کی
اے ایم یو نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کی

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے سیکنڈری اسکول سر ٹیفکیٹ (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات2023کے نتیجہ کا اعلان کردیا ہے۔ آج جاری نتائج کے مطابق راجہ مہندر پرتاپ اے ایم یو سٹی اسکول کے طالب علم رشتیش تیجیش سارسوت نے دسویں جماعت کے امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے 500 میں سے 493، یعنی 98.60 فیصد نمبر حاصل کئے۔

                    اے ایم یو کے کنٹرولر امتحانات دفتر نے 24 مئی کو نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے شارق معصوم اور اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ کراتیکا کوشل نے مشترکہ طور سے 488 یعنی 97.60 فیصد نمبروں کے ساتھ میرٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

                    اسی طرح ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے طالب علم ثاقب جاوید اور اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ راشی اگروال نے 500 میں سے 493، یعنی 97.40 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔

                    اے ایم یوبورڈ آف سکنڈری اینڈ سینئر سکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان میں اس سال 1502 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی، جن میں سے 1410 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 93.87 فیصد رہا۔

                     نتائج کو یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ

www.amucontrollerexams.com

 پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

                    اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے طلبا ء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا