اے ایم یو کا جلوہ: شنگھائی رینکنگ 2020 میں چوتھی پوزیشن حاصل کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

 

 

 شاہد حبیب انصاری/ نئی دہلی

عالمی یونیورسٹیوں کی تعلیمی درجہ بندی (اے آر ڈبلیو یو) 2020 ، جسے شنگھائی رینکنگ بھی کہا جاتا ہے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پہلی بار اس معتبر اور عالمی شہرت یافتہ تعلیمی درجہ بندی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

اے آر ڈبلیو یو 2020 کی درجہ بندی میں اتر پردیش میں واقع مسلمانوں کی عظیم تعلیمی تحریک کی امین اس یونیورسٹی کو عالمی سطح پر 801-900 بریکٹ میں رکھا گیا ہے ۔ ہندوستان کی یونیورسٹیوں کی فہرست میں اے ایم یو کو ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ساتھ 8-9 پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے دیگر ہندوستانی ادارے یہ ہیں: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس ، کلکتہ یونیورسٹی ، دہلی یونیورسٹی ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کھڑگ پور ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، انا یونیورسٹی ، بھرتیار یونیورسٹی ، آئی آئی ٹی کانپور ، آئی آئی ٹی رورکی ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر)۔

ہارورڈ یونیورسٹی مریکہ کی اے آر ڈبلیو یو رینکنگ 2020 میں سرفہرست ہے ، اس کے بعد امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔

اے آر ڈبلیو یو 2020 میں نمایاں مقام حاصل کرنے ہونے پر اے ایم یومیں خوشی کا ماحول ہے ۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ یہ تمام محاذوں پر اے ایم یو کی ترقی کا ثبوت ہے۔

 

اپنے ٹویٹ میں پروفیسر منصور نے کہا کہ پوری اے ایم یو برادری کے لئے یہ عمدہ خبرہے ۔ اے ایم یو کو پہلی بار عالمی یونیورسٹیوں کی اکیڈمک درجہ بندی (اے آر ڈبلیو یو 2020) اعلی یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ ملی۔ یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تمام محاذوں پر ہماری مسلسل پیشرفت کا ثبوت ہے ۔

دوسری طرف اس کار نمایاں پر وزارت تعلیم نے بھی اے ایم یوکو مبارک باد دی ہے ۔