امت شاہ نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2025
امت شاہ نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا
امت شاہ نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا

 



روہتاس/ آواز دی وائس
بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں اور این ڈی اے اپنے انتخابی مہم کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کو روہتاس میں موجود تھے۔ شاہ نے 10 اضلاع سے آئے کارکنوں کو خطاب کیا۔ شاہ نے کہا کہ آج کی میٹنگ صرف لیڈروں کی نہیں بلکہ ان کارکنوں کی ہے جو الیکشن جیتنے کی اصل طاقت ہیں۔
انہوں نے ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ایک صحافی نے سوال کیا کہ انتخابی موسم میں ریلی کے بجائے کارکنوں کی میٹنگ کیوں کر رہے ہیں؟ شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں میں الیکشن لیڈر جتاتے ہیں، لیکن بی جے پی میں الیکشن میرا کارکن جتاتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کا ہر قومی لیڈر اپنی سیاست کی شروعات بوتھ کارکن سے کرتا ہے اور یہی پارٹی کی اصل طاقت ہے۔
گھس پیٹھیوں کو ووٹ کا حق ہے کیا؟: راہل گاندھی پر حملہ
قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں روہتاس، بکسّر، بھوجپور، کیمور، گیا، نوادہ، ارول، جہان آباد اور اورنگ آباد اضلاع کے کارکن شریک ہوئے۔ امیت شاہ نے اپنے انداز میں لالو پرساد یادو اور راہل گاندھی پر زوردار حملہ بولا۔ شاہ نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت نے جو کچھ بہار کے لیے کیا ہے، اسے گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ اس کے بعد امیت شاہ نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ آپ کی آواز راہل گاندھی تک جانی چاہیے۔
شاہ نے سوال کیا کہ کیا گھس پیٹھیوں کو ووٹ کا حق ہے؟ کیا گھس پیٹھیوں کو راشن ملنا چاہیے؟ کیا ان کو آیوشمان کارڈ ملنا چاہیے؟ کیا ان کو ووٹ دینے کا حق ہے؟ امیت شاہ نے روہتاس میں 10 اضلاع کے کارکنوں کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ شاہ نے کہا کہ بی جے پی میں الیکشن لیڈر نہیں بلکہ کارکن جتاتے ہیں اور سیاست کی شروعات بوتھ سے ہوتی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پر حملہ بولتے ہوئے پوچھا – کیا گھس پیٹھیوں کو ووٹ اور سرکاری سہولیات کا حق ہے؟
شاہ نے کہا کہ چارہ گھوٹالہ اور "لینڈ فار جاب" اسکام کرنے والے بہار کا بھلا نہیں کر سکتے۔ شاہ نے این ڈی اے حکومت کو کرپشن فری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کامیابیوں کو گھر گھر پہنچائیں۔
امیت شاہ کا لالو یادو پر حملہ
امیت شاہ نے لالو یادو پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت نے جو کام کیے، لالو جی پوری زندگی میں کریں تو اتنا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لالو یادو نے چارہ گھوٹالہ کیا، "لینڈ فار جاب" اسکام کیا، جیل میں رہتے ہوئے گھوٹالہ کیا۔ یو پی اے پر اتنے بدعنوانی کے الزامات ہیں، کیا ایسے لوگ بہار کا بھلا کر سکتے ہیں؟ ایک طرف کرپٹ حکومت ہے اور دوسری طرف مودی جی کی حکومت ہے جس پر ایک بھی بدعنوانی کا داغ نہیں ہے۔