پنجاب: امت شاہ نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
پنجاب: امت شاہ نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
پنجاب: امت شاہ نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اور وزیر اعلیٰ بھوگنت مان سے بات چیت کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال اور متاثرہ افراد کی بچاؤ و راحت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ شاہ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے دونوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ مسلسل بارش کے باعث پنجاب کے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ ریاستی حکومت نے اتوار کو اسکولوں کو بند رکھنے کی مدت 3 ستمبر تک بڑھا دی۔
حکام کے مطابق، پنجاب میں اگست میں 253.7 ملی میٹر بارش ہوئی، جو معمول سے 74 فیصد زیادہ ہے اور ریاست میں گزشتہ 25 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
وزیر اعلیٰ مان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ پنجاب اس وقت کئی دہائیوں میں آنے والی سب سے شدید سیلابی آفت سے دوچار ہے، جس سے تقریباً 1,000 گاؤں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔