امت شاہ نے آسام کے سیلابی حالات کا جائزہ لیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2026
امت شاہ نے آسام کے سیلابی حالات کا جائزہ لیا
امت شاہ نے آسام کے سیلابی حالات کا جائزہ لیا

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما سے فون پر بات کرکے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

آسام میں رواں سال سیلاب کے باعث اب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 3.32 لاکھ سے زائد افراد اب بھی اس آفت سے متاثر ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کچھ دیر قبل مجھ سے فون پر بات کی اور آسام میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے جاری راحتی اقدامات کا جائزہ لیا۔"

انہوں نے بتایا کہ امت شاہ نے زمینی صورتحال کی تفصیلات حاصل کیں اور یقین دلایا کہ مرکزی حکومت راحت، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے لیے ہر ضروری تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کا ان کے "مسلسل تعاون اور آسام کے عوام کے تئیں غیر متزلزل وابستگی" پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکز کی تمام ایجنسیاں اور وسائل اس مشکل وقت میں آسام کے عوام کی مدد کے لیے دستیاب رہیں گے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب امت شاہ نے آسام میں سیلاب کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔ اس سے قبل وہ 23 جولائی کو بھی ریاست میں سیلابی حالات کا جائزہ لے چکے ہیں۔