کشمیر میں بے خوف امت شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2021
کشمیر میں بے خوف امت شاہ
کشمیر میں بے خوف امت شاہ

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچنے والے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کا آج آخری دن ہے۔ پیر کو سری نگر میں وزیر داخلہ نے اسٹیج پر لگے بلٹ پروف شیشے کو ہٹواتے ہوئے کہا کہ اب کشمیری عوام اپنے دلوں سے خوف نکال دیں۔

امت شاہ نے سول سوسائٹی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

میں آپ کے درمیان بلٹ پروف جیکٹ کے بغیر موجود ہوں۔ میں آپ سے کھل کر بات کرنے آیا ہوں۔ یہاں کے نوجوانوں کو 70 سال سے ان کے حقوق نہیں ملے۔ اب انہیں مساوی حقوق ملیں گے۔

شاہ نے کہا کہ فاروق صاحب نے ہندوستانی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سے بات کرے۔ میں وادی کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے وادی کے نوجوانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

امت شاہ آج پلوامہ ضلع کے لیتھ پورہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔

وہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ کھانا بھی کھائیں گے اور رات کیمپ میں قیام کریں گے۔اس سے پہلے امت شاہ نے گاندربل کے مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر کا درشن کیا۔