امت شاہ نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-11-2025
امت شاہ نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا
امت شاہ نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ہفتے کے روز قبائلی رہنما برسا منڈا کو ان کی 150ویں یوپ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ملک کا فخر تھے۔ موجودہ جھارکھنڈ میں 1875 میں پیدا ہونے والے منڈا نے برطانوی حکومت کو للکارا اور انہیں قبائلیوں کو اُس کے خلاف منظم کرنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ ان کا انتقال صرف 25 سال کی کم عمری میں برطانوی حراست میں ہو گیا تھا۔
شاہ نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھگوان برسا منڈا جی نہ صرف قبائلی سماج بلکہ پورے ملک کے فخر ہیں۔ آج پورا ملک ان کی 150ویں یوم پیدائش  اور جنجاتیا  دیوس جوش و خروش سے منا رہا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد اور مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ان کے اٹل عزم کو سلام کرتا ہوں۔ منڈا نے برطانوی حکومت کے خلاف ‘منڈا بغاوت’ کی قیادت کی تھی۔ قبائلی حقوق اور خود حکمرانی کے لیے ان کی جدوجہد نے انہیں مقامی برادریوں کی مزاحمت اور بااختیار بننے کی علامت بنا دیا۔