وزیرداخلہ نے کیا وزیراعظم کو کشمیر کے حالات سے آگاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ
وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ

 

 

نئی دہلی: کشمیر کی صورتحال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ امیت شاہ 19 اکتوبر 2021 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 7 ، لوک کلیان مارگ پہنچے تاکہ وزیر اعظم مودی کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کے ماحول کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو خوف کی وجہ سے ریاست سے نقل مکانی کرنے والوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ وزیرداخلہ نے وزیر اعظم کو جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کے ارادے کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے انہیں کشمیر کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔

دراصل حکومت ہند کی سخت پالیسی کی وجہ سے وادی میں جو دہشت گرد مارے گئے ہیں وہ اب ٹارگٹ کلنگ کرکے اقلیتی ہندوؤں ، سکھوں اور مہاجر مزدوروں لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گزشتہ 16 دنوں میں دہشت گردوں نے 11 عام لوگوں کو قتل کیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اورریاست سے نقل مکانی کرنے والوں کا بھی بڑے پیمانے پر نکلنا شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 23 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ 23 سے 25 اکتوبر تک وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دونوں علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کریں گے۔

آرٹیکل 370 کو ریاست سے ہٹائے جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر داخلہ نہ صرف حفاظتی نظام کو سخت اور مضبوط بنانے کی ہدایات دیں گے ، نیز ریاست کی ترقی کے لیے کئی اہم اعلانات بھی کریں گے۔

اس سے قبل پیر کو وزیر داخلہ امیت شاہ نے ڈی جی پی ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول ، جموں و کشمیر سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی بی چیف سمیت سینئر عہدیداروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔