امیت شاہ نے تیسرے بین الاقوامی پتنگ میلے کا افتتاح کیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2026
امیت شاہ نے تیسرے بین الاقوامی پتنگ میلے کا افتتاح کیا
امیت شاہ نے تیسرے بین الاقوامی پتنگ میلے کا افتتاح کیا

 



نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز دریائے یمنا کے کنارے واقع وسیع بانسیرا پارک میں تیسرے بین الاقوامی پتنگ میلے کا افتتاح کیا اور عوام بالخصوص کسانوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی۔ شاہ نے کہا کہ مکر سنکرانتی کو ملک کے مختلف حصوں میں لوہڑی، بیہو، پونگل اور کھچڑی کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو بنیادی طور پر کسانوں کا تہوار ہے اور سورج دیوتا کی حیات بخش طاقت کی علامت ہے۔

پتنگ میلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یہ میلہ ملک بھر کے لوگوں کو دہلی سے جوڑے گا۔ انہوں نے دہلی حکومت اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) سے اپیل کی کہ اسے ملک اور دنیا کے نمایاں ترین ثقافتی پروگراموں میں شامل کرنے کی سمت میں کام کیا جائے۔

انہوں نے اس تقریب کو مزید جامع اور وسیع بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے سومناتھ سوابھیمان پرو کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گجرات میں واقع اس مندر کو گزشتہ ایک ہزار برسوں میں 16 مرتبہ لوٹا گیا، لیکن اس کے باوجود آج بھی یہ شان و شوکت کے ساتھ قائم ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تعمیر کرنے والوں کی طاقت تباہ کرنے والوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ شاہ نے کہا کہ سومناتھ مندر سناتن دھرم اور بھارتی ثقافت کی ازلی و ابدی روایت کی علامت ہے۔