سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے منگل کے روز ایرانی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے فی الحال سفارت خانے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا كہ سفارت خانے پر حملے کے باعث اگلے نوٹس تک یہاں نہ آئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جن افراد کو ویزا سے متعلق امور کے لیے سفارت خانے آنے کا وقت دیا گیا تھا، انہیں فی الحال نہ آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اس سے قبل منگل کو بتایا تھا کہ سفارت خانے پر دو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین اور اردن میں تعینات اپنے اُن ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے، جن کی وہاں فوری ضرورت نہیں ہے۔
محکمے نے آن لائن جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ "سیکیورٹی خطرات" کے پیش نظر کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں مغربی ایشیا میں مقیم امریکی شہریوں سے بھی ملک چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔