امریکا روس کے ساتھ جوہری جنگ کے لیے تیار ہے: ٹرمپ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-08-2025
امریکا روس کے ساتھ جوہری جنگ کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
امریکا روس کے ساتھ جوہری جنگ کے لیے تیار ہے: ٹرمپ

 



واشنگٹن / آواز دی وائس
واشنگٹن میں روس کے ساتھ شدید تناؤ کے ماحول میں امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، روس کے ساتھ جوہری جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تاہم، انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی صورت میں کوئی بھی جیتتا ہے۔
روس کے قریب جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کے بعد ٹرمپ کا بیان
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب انہوں نے کچھ گھنٹے پہلے روس کے قریب امریکی جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم دیا۔ اس بیان کے بعد روس اور امریکہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف کے "انتہائی اشتعال انگیز بیانات" کی بنیاد پر انہوں نے مخصوص علاقوں میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بیانات بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ ناپسندیدہ نتائج کی طرف لے جاتے ہیں۔ میری امید ہے کہ میدویدیف کے بیانات ایسا نہ کریں۔
ٹرمپ اور روس کے سابق صدر میدویدیف کے درمیان زبانی جنگ
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح ایک پوسٹ میں میدویدیف کو "روس کا ناکام سابق صدر" قرار دیا تھا۔ اس کے چند گھنٹے بعد میدویدیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہر معاملے میں درست ہے اور اپنے راستے پر چلتا رہے گا۔
ٹرمپ اور میدودیف کے درمیان زبانی جنگ کا آغاز اسی ہفتے اس وقت ہوا تھا جب میدویدیف نے لکھا کہ ٹرمپ روس کے ساتھ الٹی میٹم گیم کھیل رہے ہیں۔ انہیں دو باتیں یاد رکھنی چاہئیں۔ پہلی یہ کہ روس اسرائیل یا ایران نہیں ہے، اور دوسری یہ کہ ہر نیا الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف بڑھنے والا ایک قدم ہے۔ یہ جنگ روس اور یوکرین کے درمیان نہیں بلکہ ان کے اپنے ملک (امریکہ) کے ساتھ ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا: ہم پوری طرح تیار ہیں
اس سے پہلے بھی ڈونالڈ ٹرمپ روس کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہونے کا بیان دے چکے ہیں۔ جمعہ کو جب وہ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو رہے تھے، تو ان سے پوچھا گیا کہ آبدوزوں کا مقام کہاں منتقل کیا گیا ہے، تو انہوں نے کوئی تفصیل نہیں دی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یہ کرنا ہی تھا۔ ہمیں بس محتاط رہنا ہوگا۔ دھمکی دی گئی تھی۔ ہمیں لگا کہ یہ مناسب نہیں ہے، اس لیے مجھے بہت محتاط رہنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں یہ سب اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کر رہا ہوں۔ جب آپ جوہری طاقت کی بات کرتے ہیں، تو ہمیں تیار رہنا پڑتا ہے۔ ہم پوری طرح تیار ہیں۔
میدویدیف کون ہیں جن سے ٹرمپ کی تکرار ہوئی؟
میدویدیف روس کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت روس کے صدر بنے جب 2008 میں ولادیمیر پوتن کو لگاتار تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا گیا تھا۔ اس کے بعد میدودیف 2008 سے 2012 تک روس کے صدر رہے۔ بعد میں جب پوتن کو دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ملی تو میدویدیف نے صدارت چھوڑ دی تھی۔
اب 2012 سے ولادیمیر پوتن مسلسل روس کے صدر ہیں۔ ان دنوں ٹرمپ اور میدویدیف کے درمیان زبانی جنگ بہت شدت اختیار کر چکی ہے۔