امانت اللہ خان کو پولیس نے’ خراب کردار‘کا مالک قرار دیدیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2022
 امانت اللہ خان کو پولیس نے’ خراب  کردار‘کا مالک  قرار دیدیا
امانت اللہ خان کو پولیس نے’ خراب کردار‘کا مالک قرار دیدیا

 

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو دہلی پولیس نے’ بد کردار‘یا ہسٹری شیٹر  قرار دیا ہے۔ 30 مارچ کو ڈی سی پی نے امانت اللہ خان کو بی سی بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

امانت اللہ کے خلاف 18 فوجداری مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ امانت اللہ عادی مجرم ہے۔ ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور مارپیٹ کے مقدمات درج ہیں۔ 28 مارچ کو ایس ایچ او جامعہ نگر کی جانب سے امانت اللہ خان کو ونڈل اے کا بد کردار بنانے کی تجویز جاری کی گئی۔

جسے ڈی سی پی نے 30 مارچ کو منظور کیا۔ یاد رہے کہ جنوبی دہلی کے مدن پور کھادر میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے ایس ڈی ایم سی کی کارروائی کی مخالفت کرنے والے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو عدالت نے عدالتی حراست میں تہاڑ جیل بھیج دیا ہے۔ دہلی پولیس نے کل اسے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دوسری طرف خان کی گرفتاری کے خلاف آج جنوبی دہلی کے شاہین باغ، کالندی کنج سمیت اوکھلا کے تمام بازار بند رہیں گے۔

کل درج کی گئی ایف آئی آر میں عام آدمی پارٹی ایم ایل اے پر فساد بھڑکانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ گزشتہ روز امانت اللہ خان اپنے حامیوں کے ساتھ مدن پور کھدر میں ایس ایم ڈی کی انسداد تجاوزات کارروائی کے خلاف احتجاج کے لیے وہاں پہنچے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ایم سی ڈی ملازمین پر پتھراؤ کیا۔ دہلی پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اے اے پی ایم ایل اے کے علاوہ پولیس نے چھ دیگر لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔