دارالعلوم دیوبند کے زیر تعلیم قدیم طلبہ کو دیوبند کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2021
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 

 

 فیروز خان /دیوبند

دارالعلوم دیوبند نے ایک ایڈوائزری جاری کر ادارہ میں زیر تعلیم قدیم طلبہ کو دیوبند کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولاناقاری محمد عثمان منصورپوری کے دستخط سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 1443 ھ کے تعلق سے تمام طلبہ قدیم دارالعلوم دیوبند کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 17/ رجب 1442 ھ مطابق 3 مارچ 2021 ءکو دارالعلوم کی جانب سے صرف قدیم طلبہ کو 10/شوال المکرم 1442 ھ کو حاضر ہونے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کی گئی تھیں ،لیکن اب ملک میں کورونا کی وجہ سے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر حکومت نے اسکولوں کو بند کر دیا ہے ۔

اس لئے تمام طلبہ قدیم دارالعلوم دیوبند کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ ابھی اس سابقہ اعلان کے مطابق دیوبند کا سفر نہ کریں اور اس سلسلہ میں دارالعلوم کی جانب سے اگلے اعلان کا انتظار کریں ،اعلان میں کہا گیا ہے کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ نئے تعلیمی سال میں آغاز تعلیم کے سلسلہ میں دوبارہ اعلان کیا جائےگا ۔اس لئے دوبارہ اعلان ہونے تک دیوبند کا سفر نہ کریں اور اعلان جاری ہونے کے بعد ہی دیوبند کا سفر کریں ۔