تمام مسجدیں کھدوادیں۔۔تلنگانہ بی جے پی صدرکااویسی کو چیلنج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
تمام مسجدیں کھدوادیں۔۔تلنگانہ بی جے پی صدرکااویسی کو چیلنج
تمام مسجدیں کھدوادیں۔۔تلنگانہ بی جے پی صدرکااویسی کو چیلنج

 

 

کریم نگر: تلنگانہ میں ’’رام راجیہ‘‘ قائم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے، ریاستی بی جے پی صدر بندی سنجے نے بدھ کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو ریاست کی تمام مساجد کی کھدائی کا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیولنگ مل گیا تو مسلمانوں کو مساجد کو ہندوؤں کے حوالے کرنا پڑے گا۔

کریم نگر میں ہنومان جینتی کے موقع پر منعقدہ ہندو ایکتا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے بندی سنجے نے کہا، "جہاں بھی مسجد کے احاطے کی کھدائی ہوئی، وہاں شیولنگ ملے۔

میں اویسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ریاست کی تمام مساجد کو کھدوائیں،اگر لاشیں برآمد ہوئیں،تو آپ (مسلمان) اس کا دعویٰ کر سکتے ہیں، اگر شیو (شیولنگ) مل جائے تو اسے ہمارے حوالے کر دیں.. کیا آپ اسے قبول کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ جب تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدار آئے گی تو اقلیتوں کا ریزرویشن ختم ہوجائے گا اور اردو زبان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ نے کہا، "اگر 'رام راجیہ' آیا تو ہم اردو زبان پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔ ملک میں جہاں بھی بم دھماکے ہوتے ہیں، وہ مدارس کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ان کے لیے تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہمیں ان کی نشاندہی کرنی چاہیے"۔

انہوں نے تہیہ کیا کہ بی جے پی ریاست کو بری طاقتوں سے آزاد کروا کر رام راجیہ قائم کرے گی۔ ’’اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہم تمام مدارس کو بند کردیں گے، اقلیتوں کو دیے جانے والے تحفظات کو ختم کریں گے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور ای بی سی کے لیے اضافی کوٹہ فراہم کریں گے۔

سنجے نے فرقہ پرست عناصر کو بھی خبردار کیا جو 'لو جہاد' کے نام پر ہندو بہنوں کو پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم ایسے عناصر کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ان کی ہڈیاں توڑ دیں گے اور انہیں ہندوؤں کی طاقت دکھائیں گے۔