تلنگانہ: مسلم پرسنل لاکی جانب سے ریاست بھرمیں مسنون نکاح تحریک شروع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-12-2022
تلنگانہ: مسلم پرسنل لاکی جانب سے ریاست بھرمیں مسنون نکاح تحریک شروع
تلنگانہ: مسلم پرسنل لاکی جانب سے ریاست بھرمیں مسنون نکاح تحریک شروع

 

 

حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شعبہ اصلاح معاشرہ کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایسی شادیاں جن میں غیر شرعی کام کیئے جارہے ہیں۔ اس میں شرکت سے اجتناب کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی قیادت میں آج ”مسنون نکاح تحریک“ شروع کرنے پرغوروخوص کیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایسی شادیاں جن میں غیر شرعی کام‘فضول خرچی کی جارہی ہے‘ سے دوری اختیارکرنے اورقاضی صاحبان کواس طرح کی شادی تقاریب سے دور رہنے کا مشورہ دینے کافیصلہ کیاگیا۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ مسلم معاشرہ میں شادیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں۔ جہز‘جوڑے گھوڑے کی رقم‘ فضول خرچی اورخواتین پرمظالم عام ہوتے جارہے ہیں۔

عوام میں مسنون نکاح کے متعلق شعوربیدار کیاجائے گا۔ اسلامی کورس شروع کرتے ہوئے عاقدین کورشتوں کی اہمیت اور زوجین کے حقوق سے واقف کرایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں اپنی معیشت کو مستحکم کرناچاہئے۔اپنی کمائی کو شادی کے نام پر فضول خرچی کی نذرنہیں کرناچاہئے۔

 شادیوں کے نام پر مقروض بھی نہیں ہونا چاہئے۔ایسی مثالی شادیاں کرنی چاہئے جس سے اللہ اور اس کے رسول صلعم راضی ہوں۔