راجستھان میں نوکرشاہوں کا ایک منفرد خاندان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
ذاکر حسین عوام سے گفتگو کے دوران
ذاکر حسین عوام سے گفتگو کے دوران

 

 

اشفاق قائم خانی / جے پور

راجستھان میں حالیہ انتظامی ردوبدل میں 57 آئی اے ایس افسران کو نئی پوسٹنگ دی گئیں ہیں جس کے نتیجے میں ذاکر حسین شری گنگا نگر کے ضلع مجسٹریٹ بن گئے ہیں ۔ ذاکر حسین کا نام فوری طور پر ان سب لوگوں کے ذہن میں آجاتا ہے جو راجستھان کو جانتے ہیں - ذاکر حسین ایک ایسے خاندان سے آتے ہیں جس کے بہت سارے افراد انتظامیہ کے اعلیٰ عہد وں پر فائز ہیں۔ اس طرح اس کے کنبے کو "منتظمین کا کنبہ" کہا جاتا ہے۔

ذاکر حسین کے بڑے بھائی اشفاق حسین ، ضلع جھنجنو کے نوا گاؤں کے رہائشی ہیں ، وہ ڈوسہ کے ضلعی کلکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دوسرے بڑے بھائی لیاقت علی خان راجستھان پولیس کے انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ ان کی بھانجی فرح انڈین ریونیو سروس کی افسر ہیں اور ان کے شوہر قمر چوہدری آئی اے ایس ہیں۔

اس کے علاوہ ، ان کے بھانجے سلیم خان اور شاہین علی خان اور سلیم ​​کی اہلیہ ثنا خان راجستھان سول سروس کی افسر ہیں۔ شاہین خان کی شادی مونیکا سے ہوئی ہے ، جو ایک ہائی پروفائل جیل افسر ہے۔ اس کے علاوہ ، اہل خانہ کا ایک قریبی رشتہ دار جاوید علی ، راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس کا سینئر افسر ہے اور اعجاز نبی خان راجستھان اکاؤنٹ سروس کے ممبر ہیں ۔ شاہین علی خان راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسرز یونین کے موجودہ صدر بھی ہیں۔ انتظامی خدمات کے علاوہ ، ذاکر حسین کے   قریبی رشتہ دار  بھارتی فوج میں اعلی عہدے پر تعینات  ہیں۔

ذاکر خان کے علاوہ حالیہ ردوبدل میں اقلیتی طبقے کے عمردین خان پہلے ہی جھنجوونو ضلع کلکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انڈین سول سروسز میں راجستھان کے کچھ مسلمان تو ہیں لیکن ان میں سے کسی کو بھی ہوم کیڈر مختص نہیں کیا گیا تھا۔ راجستھان کی خدمت کرنے والے مسلم افسران میں ، آئی اے ایس ، صلاح الدین احمد چیف سکریٹری کے عہدے سے سبکدوشی ہو چکے ہیں۔

قمر زمان چودھری اس وقت جودھ پور میں جے ڈی سی اور جنید جھالوار سب ڈویژنل آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اور آئی اے ایس ایڈیشنل اطہر عامر خان کو راجستھان کیڈر الاٹ کیا گیا ہے اور حال ہی میں وہ ڈیپوٹیشن پر کشمیر میں تعینات ہیں۔

راجستھان میں مسلمان آبادی 11-12 فیصد ہے

راجستھان کیڈر کے مسلم آئی اے ایس افسران ، قمر زمان چودھری ، اطہر عامر اور محمد جنید ہیں۔ ریاستی خدمات سے تعلق رکھنے والے اور آئی اے ایس کیڈر میں ترقی پانے والوں میں جے ایم خان ، اے آر خان ، ایم ایس خان ، شفیع محمد قریشی ، اشفاق حسین ، محمد حنیف ، عمردین خان اور ذاکر حسین شامل ہیں۔ توقع ہے کہ ان سب کے علاوہ ، اقبال خان اور ریشمی اقبال پہاڑیان کی بھی ترقی آئی اے ایس کیڈر میں ہوگی۔