ترنمول لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ای ڈی کوملی ہدایت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-08-2022
 ترنمول لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ای ڈی کوملی ہدایت
ترنمول لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ای ڈی کوملی ہدایت

 

 

آواز دی وائس، کولکاتہ

 مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔اساتذہ تقرری بد عنوانی کے معاملے میں ای ڈی کی ایک کے بعد ایک بڑی کارروائی کے درمیان اب ترنمول کانگریس کے 19لیڈروں اور وزرا کی جائیداد کی جانچ ای ڈی سے کرانے کا اشارہ کولکاتہ ہائی کورٹ نے پیر کو دیا ہے۔

 چیف جسٹس پرکاش سریواستو کی بینچ میں پیر کو ایک عوامی مفاد کی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں ترنمول کانگریس کے بڑے لیڈروں جس میں فرہاد حکیم، مدن مترا، ابھیشیک بنرجی، سورن کمل ساہا جیسے لیڈر شامل ہیں۔

ای ڈی نے ان کی جائیداد کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

عرضی گزار نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ان لیڈروں کے پاس ان کی آمدنی سے کئی گنا غیر متناسب اثاثے ہیں اور تحقیقات میں کئی دیگر بدعنوانیوں کا پردہ فاش ہو جائے گا۔

 پیر کو سماعت کے دوران جسٹس پرکاش سریواستو نے عرضی کو قبول کرتے ہوئے اس پر اہم تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ کو اس معاملے میں شامل ہونا چاہیے۔

 اس کے ساتھ ہی ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ای ڈی افسر اب لیڈروں کے اثاثوں کی چھان بین کرنے والے ہیں۔