الفلاح میڈیکل کالج - لال قلعہ دھماکہ تنازع کے باوجود تمام 150 ایم بی بی ایس نشستیں فل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2025
الفلاح میڈیکل کالج - لال قلعہ دھماکہ تنازع کے باوجود تمام 150 ایم بی بی ایس نشستیں فل
الفلاح میڈیکل کالج - لال قلعہ دھماکہ تنازع کے باوجود تمام 150 ایم بی بی ایس نشستیں فل

 



نئی : فریدآباد کے الفلاحمیڈیکل کالج، جس کا نام 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں آیا ہے، نے بدھ کے روز بتایا کہ اس نے 2025-26 سیشن کے تمام 150 ایم بی بی ایس سیٹیں بھر لی ہیں۔

ہندستان ٹائمز کے مطابق، اس کالج کو نیشنل میڈیکل کمیشن (NMC) نے پہلی بار 2019 میں ایم بی بی ایس بیچ شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔
کالج میں کل 150 سیٹیں ہیں۔ پہلے سال کی فیس

  • ہندوستانی طلبہ کے لیے ₹16,37,500

  • این آر آئی طلبہ کے لیے 32,900 ڈالر ہے۔

ہریانہ میں NEET-UG کی بنیاد پر میڈیکل کالجوں میں داخلے کی کونسلنگ ہوتی ہے، اور اسی کے ذریعے الفلاحمیں بھی داخلے ہوتے ہیں۔
طلبہ کے کاغذات کی جانچ پنڈت بھگوت دیال شرما یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، روہتک میں کی جاتی ہے۔

8 اگست سے 22 اکتوبر تک تین کونسلنگ راؤنڈ ہوئے، مگر کچھ سیٹیں خالی رہ گئیں۔ پھر 13 نومبر کے ’اسٹری راؤنڈ‘ میں باقی تمام 15 سیٹیں بھی بھر دی گئیں، اور نئے طلبہ جمعرات کو کالج جوائن کرنے والے ہیں۔

اس دوران 13 نومبر تک جانچ ایجنسیوں نے یہ پتا لگا لیا تھا کہ فریدآباد کے اسی میڈیکل کالج کا 10 نومبر کے دھماکے سے تعلق نکل رہا ہے، جس میں 13 لوگ جان سے گئے تھے۔

کالج کی ایڈمیشن کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ کونسلنگ میں اکثر طلبہ اپ گریڈ لیتے رہتے ہیں۔ کچھ ہمارے کالج سے نکل کر سرکاری کالجوں میں چلے گئے، جبکہ کچھ دوسرے کالجوں سے اپ گریڈ ہو کر ہمارے یہاں آ گئے۔ آخر میں جو 15 سیٹیں بچی تھیں، وہ اسٹری راؤنڈ میں بھر گئیں۔

ایک واقعہ کسی کالج کی پوری شناخت نہیں بن جاتا“

پی جی آئی ایم ایس روہتک کے پروفیسر اور HSMTA کے نائب صدر ڈاکٹر ویویک سنگھ ملک نے کہا کہ ایک حادثہ پورے کالج کی شہرت کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔
اُن کے مطابق، الفلاحپرائیویٹ ضرور ہے مگر این ایم سی اور دیگر ریگولیٹرز کے اصولوں پر ہی چلتا ہے۔ طلبہ اس لیے بھی آ رہے ہیں کیونکہ اس کی فیس باقی پرائیویٹ کالجوں سے کم ہے، جو 25 لاکھ سے بھی زیادہ لیتے ہیں۔

این ایم سی کے افسران نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تمام چیزوں کی جانچ کے بعد وہ تفتیشی ایجنسیوں کو اپنی رائے اور ضروری معلومات دیں گے۔

الفلاحیونیورسٹی کی تفتیش، گروپ چیئرمین گرفتار

لال قلعہ دھماکے کے بعد یونیورسٹی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ دھماکے میں مرنے والا خودکش حملہ آور ڈاکٹر عمر النبی، جو کشمیر کا رہنے والا تھا، یونیورسٹی سے منسلک تھا۔اسی دوران ای ڈی نے بھی اپنی تفتیش بڑھا دی ہے اور وہ یونیورسٹی، اس کے ٹرسٹ، منسلک کمپنیوں اور انتظامی ڈھانچے کے مالی معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔

ای ڈی کی کاروائی ان دو ایف آئی آرز پر مبنی ہے جو دہلی پولیس کرائم برانچ نے درج کیں۔ ان میں الزام لگایا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے جھوٹے دعوے کیے کہ اسے NAAC کی منظوری ملی ہے، تاکہ طلبہ اور والدین کو دھوکے میں رکھ کر فائدہ اٹھایا جا سکے۔