اصغر علی بشارت اور عبدالقادر پدم شری سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-03-2022
 اصغر علی بشارت اور عبدالقادر پدم شری سے سرفراز
اصغر علی بشارت اور عبدالقادر پدم شری سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

صدررام ناتھ کووند نے28 مارچ 2022 کو قومی راجدھانی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران لداخ کے اخون اصغر علی بشارت اور کرناٹک کے عبدالقادر امام صاحب نداکتین کو پدم شری سے نوازا۔

 خیال رہےکہ اخون اصغر علی بشارت کوادب و تعلیم کے میدان میں نمایاں کام انجام دینے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بلتی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے اہم کام کیا ہے۔ وہ بلتی زبان کے معروف معروف ادیب و شاعر ہیں، نیز اس زبان کی حفاظت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

اخون اصغر علی بشارت بلتی(Balti)زبان کے ایک مشہور مصنف ہیں جن کا تعلق کارگل کے خوبصورت گاؤں کرکیچو(Karkitchoo) سے ہے۔

اپنے50 سال سے زیادہ کے تحریری کیریئر میں انہوں نے تین کتابیں مرتب کیں اور دو کتابیں بھی تصنیف کیں۔ انہوں نے بلتی مثنوی اور بہرہ تاویل کی کتاب گلدستہ نجات مرتب کی ہے۔ محذالبوکا مجموعہ بطی مرسیہ اور نوحہ، راہ بہشت وغیرہ مرتب کی۔ راہ بہشت میں پرانے بلتی شاعروں کا کلام ہے،جس میں فارسی شاعروں کے کچھ کام بھی شامل ہیں۔

جب کہ انہوں گلدستہ بشارت اور بزم بشارت کے نام سے دو شعری مجموعہ بھی تصنیف کیا ہے۔بشارت آل انڈیا ریڈیو، کارگل اسٹیشن سے بھی طویل عرصے تک وابستہ رہے۔ وہ مقامی مسائل پر اپنی شاعری کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کون ہیں اصغر علی بشارت؟

 ریاست کرناٹ کے انیگیری سے تعلق رکھنے والےعبدالقادر امام صاحب نداکتین کو زراعت کے میدان اختراعی کوششوں کے عیوض یہ ایوارڈ دیا گیا۔

عبدالقادر امام صاحب نداکتین وشواشانتھی ایگریکلچر ریسرچ سنٹر(Vishwashanthi Agriculture Research Centre, Annigeri) کے چیئرمین ہیں۔

اس میں شک کاشتکاری اپنی مختلف ضروریات کے لیے ٹیکنالوجی پر تیزی سے انحصار کرتی جا رہی ہے۔ اس رجحان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ایک اختراع کار، سماجی کارکن، عبدالقادر امام صاحب نداکتین۔

عبدالقادر دھارواڑ ضلع کے نوال گنڈ تعلقہ کے گاؤں انیگیری کے رہنے والے ہیں۔ ان کی جادوئی ایجادات نے ریاست اور باہر دونوں طرح کے پریشان کن کسانوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ خود ایک کسان سائنسدان عبدلقادر نے اینیگیری میں وشوشانتی ایگری کلچر سینٹر شروع کیا۔

 عبدالقادر(62)ایک موجد، سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات ہیں۔ پائیداری کے اصولوں پر یقین رکھتے ہوئے، انہوں نے ہمیشہ زراعت میں کم لاگت، ماحول دوست اور سماجی طور پر قابل قبول طریقوں کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے متعدد صارف دوست اور مفید ایجادات بھی تیار کی ہیں۔

ان کا تعلق دھارواڑ ضلع کے نوال گنڈ تعلقہ میں اینیگیری نامی جگہ سے ہے جس کی آبادی تقریباً پچیس ہزار ہے۔ اینیگیری اور آس پاس کے علاقوں میں گہری کالی مٹی ہے اور یہ مرچ اور بنگالی چنے کی فصلوں کے لیے مشہور ہے۔

زرعی کھیتوں سے گھری جگہ پرپلے بڑھے عبدالقادر کا زراعت کی طرف مائل ہونا فطری تھا۔ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا عبدالقادر اسکول جانے کا خواہشمند تھا لیکن اس کے والد چاہتے تھے کہ وہ صرف زراعت پر توجہ مرکوز کرے۔ بچپن ہی سے اس کی طبیعت ایک مشاہداتی اور بہت جدت پسند ذہن کا تھا، جیسا کہ اس کی پہلی اختراع سے ظاہر ہوتا ہے۔