درگاہ اجمیر شریف ۔ کپڑے پر لکھا گیا قرآنِ کریم ، سعودی عرب کو سرکاری طور پر پیش کرنے کی تجویز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2025
درگاہ اجمیر شریف ۔ کپڑے پر لکھا گیا قرآنِ کریم ، سعودی عرب کو سرکاری طور پر پیش کرنے کی تجویز
درگاہ اجمیر شریف ۔ کپڑے پر لکھا گیا قرآنِ کریم ، سعودی عرب کو سرکاری طور پر پیش کرنے کی تجویز

 



اجمیر شریف: راجستھان بنگلورو کی دو باہمت بہنوں، ثریا قریشی اور بی بی تبسم ، نے مقدس قرآنِ کریم کو کپڑے پر نہایت خوبصورتی اور روحانیت سے لکھ کر ایک نایاب اور قابلِ فخر تحفہ تیار کیا ہے۔ یہ منفرد اور روحانی طور پر خاص نسخہ حال ہی میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ، اجمیر شریف میں بڑے احترام اور عقیدت کے ساتھ پیش کیا گیا۔

اس تاریخی موقع پر درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین اور چیئرمین چشتی فاؤنڈیشن، حاجی سید سلمان چشتی، نیز سید ظہور بابا، سید مہراج چشتی، انجمن کے رکن سید اسلم چشتی، سید دانش علی چشتی، سید سرہان چشتی، سیدہ سمر چشتی اور کئی دیگر معزز افراد و زائرین موجود تھے۔

چھ سال کی محنت، عبادت اور فن سے تیار کی گئی یہ مقدس قرآن پانچ جلدوں پر مشتمل ہے، جن میں مجموعی طور پر 604 صفحات ہیں۔ یہ مکمل قرآن نہایت نفیس کپڑے پر دلکش خطاطی میں لکھا گیا ہے۔ جب یہ نسخہ درگاہ اجمیر شریف میں پیش کیا گیا تو زائرین کی بڑی تعداد نے حاضر ہو کر نہایت عقیدت سے مشاہدہ کیا اور دعائیں کیں۔

حاجی سید سلمان چشتی نے اس عظیم کام سے متاثر ہو کر اعلان کیا کہ اس مقدس قرآن کو وزیراعظم ہند کے دفتر)، نئی دہلی کے توسط سے سعودی حکومت کو بھارت کی جانب سے ایک باضابطہ تحفہ کے طور پر پیش کرنے کی تجویز رکھی جائے گی۔ اس نسخہ کو مدینہ منورہ میں واقع مقدس قرآن میوزیممیں رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے، جو مسجد نبوی ﷺ کے قریب واقع ہے۔

"یہ مقدس قرآن، جسے بھارت کی دو نیک بہنوں نے عشق اور عقیدت سے تیار کیا ہے، ہماری سرزمین کی روحانی وراثت اور مکہ، مدینہ شریف، سعودی عرب کی پاک سرزمین سے ہمارے تاریخی رشتوں کی علامت ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ یہ تحفہ بھارت کی طرف سے امن، صوفیانہ محبت، اور ہند-سعودی روحانی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پیش کیا جائے،" حاجی سید سلمان چشتی نے کہا کہ

آنے والے ہفتوں میں وزیراعظم دفتر اور وزارت خارجہ کے ساتھ باضابطہ بات چیت کا آغاز کیا جائے گا تاکہ اس تحفے کو سعودی عرب کے دو مقدس مساجد کے نگہبان کو عزت، وقار اور سرکاری طریقے سے پیش کیا جا سکے۔ یہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان روحانی، ثقافتی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک اہم پہل ہوگی۔یہ قدم نہ صرف بھارت کی مذہبی رواداری، روحانی مکالمے اور قرآن کی خدمت کے فنکارانہ و روحانی ورثے کو دنیا کے سامنے لاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ہند-سعودی بھائی چارے کی ایک نئی مثال بھی قائم کرتا ہے۔