درگاہ اجمیر شریف : نوپور کے سر پر انعام کا اعلان -ایک خادم گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2022
درگاہ اجمیر شریف :  نوپور  کے سر پر انعام کا اعلان -ایک خادم گرفتار
درگاہ اجمیر شریف : نوپور کے سر پر انعام کا اعلان -ایک خادم گرفتار

 

 

اجمیر: راجستھان میں اجمیر درگاہ کے ایک خادم کو آج اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کا سر قلم کرنے والے کسی بھی شخص کو اپنا گھر تحفے میں دینے کی پیشکش کی تھی، جس کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تبصرے نے تنازع کھڑا کر دیا تھا۔

ایک ویڈیو کلپ پر پیر کی رات ایف آئی آر درج ہونے کے بعد راجستھان پولیس سلمان چشتی کی تلاش میں تھی۔ ویڈیو میں، جس کی صداقت تصدیق نہیں کی جاسکتی خادم کا کہنا ہے کہ جو بھی شرما کا سر ان کے پاس لائے گا، اس کو وہ اپنا گھر دے دیں گے۔ اسے یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ وہ پیغمبر کی توہین کرنے پر اس کے سر پر گولی مار کر دیتا۔

اس نے ویڈیو میں کہا کہ آپ نے تمام مسلم ممالک کو جواب دینا ہے۔ میں یہ راجستھان کے اجمیر سے کہہ رہا ہوں اور یہ پیغام حضور خواجہ بابا کے دربار کا ہے،" درگاہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر دلویر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ ملزم کا مجرمانہ پس منظر ہے۔

اجمیر درگاہ دیوان زین العابدین علی خان کے دفتر نے اس ویڈیو کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معروف مزار کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جگہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 'خادم' نے ویڈیو میں جو خیالات کا اظہار کیا ہے اسے درگاہ کا پیغام نہیں سمجھا جا سکتا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ ریمارکس ایک فرد کا بیان تھا اور انتہائی قابل مذمت ہے۔