روہت پوار نے اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 15-02-2026
روہت پوار نے اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
روہت پوار نے اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

 



پونے
ایم ایل اے روہت پوار نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہوں نے 28 جنوری کو پیش آنے والے طیارہ حادثے، جس میں اجیت پوار کی موت ہو گئی تھی، کی جامع اور شفاف جانچ کے مطالبے کے لیے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کرجت-جامکھید کے ایم ایل اے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تشویشات کی نشاندہی پر مبنی ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ای میل مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ شہری ہوابازی کے رام موہن نائیڈو اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن  کو بھی بھیجی ہے۔
انہوں نے ان خطوط اور ای میلز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبے کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حادثے کے پیچھے کی حقیقت میں کسی قسم کا شک باقی نہ رہے۔
روہت پوار نے کہا كہ یہ ضروری ہے کہ واقعات کی اصل ترتیب عوام کے سامنے رکھی جائے تاکہ کسی بھی طرح کی قیاس آرائی یا شبہ کی گنجائش نہ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں وہ اس المناک طیارہ حادثے میں تخریب کاری کے شبہے کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔