اتراکھنڈ: عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بی جے پی میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-05-2022
اتراکھنڈ: عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بی جے پی میں شامل
اتراکھنڈ: عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بی جے پی میں شامل

 


آواز دی وائس، دہرادون

کرنل (ریٹائرڈ) اجے کوٹھیال نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد  24 مئی 2022 کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

بتا دیں کہ 2022 کے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کوٹھیال کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنایا تھا۔

اجے کوٹھیال نے 18 مئی2022 کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے اپنا استعفی عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بھیجتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق فوجیوں، نیم فوجیوں، بزرگوں، خواتین، نوجوانوں اور دانشوروں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد عام آدمی پارٹی میں بغاوت کی آوازیں اٹھنے لگیں۔

پارٹی لیڈروں نے اجے کوٹھیال کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ پارٹی لیڈروں نے ان پر بی جے پی کی حمایت کا الزام بھی لگایا تھا۔ پرتاپ نگر کے امیدوار ساگر بھنڈاری نے الزام لگایا کہ  کوٹھیال کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شکست ہوئی۔