ممبئی: ملک میں جمعہ کو ہوائی کرایوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ایئرلائن کمپنیوں کی ویب سائٹس کے مطابق، 6 دسمبر کو اسپائس جیٹ کی کولکاتا–ممبئی یک طرفہ سفر کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 90 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ ایئر انڈیا کی ممبئی ,بھونیشور ٹکٹ 84,485 روپے تک فروخت ہو رہی تھی۔
ٹریول انڈسٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عملے کی کمی کے باعث انڈیگو نے جمعہ کو 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں، جس کی وجہ سے ہوائی کرایے معمول کی حد سے تین سے چار گنا بڑھ گئے۔
انہوں نے کہا، ’’صورتحال ایسی ہے کہ جب آپ پرواز بک کرتے ہیں تو یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی۔ یہ عام کرایے سے دو، تین گنا یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔‘‘ ذرائع نے کہا، ’’آخری لمحے میں کرایے عموماً عام اوسط کرایے سے 2–3 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس صورتحال میں ہم نے انہیں چھ گنا تک بڑھتے دیکھا ہے۔‘‘