نئی دہلی
قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز ہوا کا معیار ’درمیانہ‘ درجے میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 184 رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ’سمیر‘ ایپ کے مطابق، 16 نگرانی مراکز پر ہوا کا معیار ’خراب‘ درجے میں درج کیا گیا، جبکہ 22 مراکز پر یہ ’درمیانہ‘ درجے میں رہا۔
اے کیو آئی کے پیمانے کے مطابق،0 سے 50 کے درمیان ’اچھا‘،51 سے 100 ’اطمینان بخش‘،101 سے 200 ’درمیانہ‘،201 سے 300 ’خراب‘،301 سے 400 ’بہت خراب‘
اور 401 سے 500 ’انتہائی سنگین‘ درجے میں شمار کیا جاتا ہے۔
صبح کے وقت قومی دارالحکومت میں ہلکی دھند چھائی رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے تقریباً 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
مرکز وار اعداد و شمار کے مطابق، پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.3 ڈگری کم ہے۔ لودھی روڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس رہا۔
رج مرکز میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے 0.6 ڈگری کم ہے، جبکہ آیانگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔