فضائیہ کا مِگ جنگی طیارہ باڑمیر میں حادثے کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-08-2021
فضائیہ کا مِگ جنگی طیارہ باڑمیر میں حادثے کا شکار
فضائیہ کا مِگ جنگی طیارہ باڑمیر میں حادثے کا شکار

 


 آواز دی وائس، باڑمیر

  فضائیہ کا مِگ جنگی طیارہ باڑمیر میں حادثے کا شکارہوگیا ہے۔

فضائیہ کا ایک مگ-21 جنگی طیارہ آج ریاست راجستھان کے باڑمیر میں حادثے کا شکار ہو گیا حالانکہ پائلٹ وقت رہتے بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ بہ ضابطہ تربیتی پرواز پر تھا لیکن کسی خرابی کی وجہ سے یہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

شروعاتی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے۔

حادثے کے وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ مئی میں بھی ایک مگ-21 بائیسن طیارہ حادثے کا شکارہ ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امسال اب تک چار مگ-21 طیارہ حادثے کا شکارہ ہو چکا ہے۔