سری نگر: ہندوستانی فضائیہ نے اتوار کو سری نگر میں ایک ایئر شو کا اہتمام کیا ہے۔
اس میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم گلیکسی ، سوریا کرن ایروبیٹک اور ڈسپلے ٹیم مشہور ڈل جھیل پر اپنے فضائی کارنامے دکھائے گی۔
پیراموٹر فلائنگ بھی ایونٹ کی خاص بات ہوگی۔ آئی اے ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ سری نگر ایئر فورس اسٹیشن اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایئر شوز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ائیر شو کا موضوع 'اپنے خوابوں کو پنکھ دو' ہے۔ اس کا مقصد وادی کے نوجوانوں کو فضائیہ میں شامل ہونے اور سیاحت کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔