احمد آباد طیارہ حادثہ: 10 سب سے بڑے طیارہ حادثے

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-06-2025
احمد آباد طیارہ حادثہ: 10 سب سے بڑے طیارہ حادثے
احمد آباد طیارہ حادثہ: 10 سب سے بڑے طیارہ حادثے

 



گاندھی نگر/ آواز دی وائس
گجرات کے احمد آباد میں پیش آئے ہوائی جہاز کے افسوسناک حادثے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ایئر انڈیا کا تھا جو احمد آباد سے لندن جا رہا تھا۔ اس طیارے میں 230 مسافر اور 12 کریو ممبران سوار تھے۔
۔ 2010 مینگلور طیارہ حادثہ
۔22 مئی 2010 کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ نمبر 812 دبئی سے مینگلور آ رہی تھی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے نمبر 24 سے آگے نکل گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ اس طیارے میں 166 افراد سوار تھے جن میں سے 158 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ صرف 8 افراد زندہ بچ پائے۔
۔2. 2000 پٹنہ ہوائی حادثہ
۔17 جولائی 2000 کو الائنس ایئر کی فلائٹ نمبر 7412 ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں 55 افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں زمین پر موجود 5 افراد سمیت کل 60 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے کی وجہ پائلٹ کی طرف سے طیارے پر کنٹرول کھو دینا تھی۔
۔3. 1988 احمد آباد ہوائی حادثہ
احمد آباد ایئرپورٹ پر 1988 میں بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 135 افراد سوار تھے، لیکن صرف 2 افراد ہی زندہ بچ سکے۔
۔4. 1996 چرخی دادری (ہریانہ) فضائی حادثہ
۔12 نومبر 1996 کو ہریانہ کے چرخی دادری گاؤں کے آسمان پر ایک سعودی عرب ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 763 دہلی سے روانہ ہوئی، جو ہوا میں قازقستان کی فلائٹ نمبر 1907 سے ٹکرا گئی۔ یہ ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حادثہ ثابت ہوا، جس میں دونوں طیاروں کے 349 افراد ہلاک ہوئے۔
۔5. 1993 اورنگ آباد (مہاراشٹر) حادثہ
۔26 اپریل 1993 کو اورنگ آباد ایئرپورٹ پر انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر 491 ٹیک آف کے دوران رن وے کے آخر میں کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تمام 55 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس کی وجہ پائلٹ کی غلطی اور رن وے ٹریفک کو کنٹرول نہ کر پانے والی انتظامیہ تھی۔
۔6. 1991 امفال (منی پور) ہوائی حادثہ
۔16 اگست 1991 کو انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر 257 امفال میں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہو گئی۔ طیارے میں سوار تمام 69 افراد ہلاک ہو گئے۔
۔7. 1990 بینگلور حادثہ
۔14 فروری 1990 کو بینگلور ایئرپورٹ کے قریب انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ 605 گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 92 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کی بھی بنیادی وجہ پائلٹ کی غلطی تھی۔
یہ تمام حادثات ظاہر کرتے ہیں کہ فضائی سفر کے دوران معمولی سی کوتاہی بھی کتنی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔