احمدآباد: جمعرات کی دوپہر گجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کا ایک طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں کل 242 افراد سوار تھے، جن میں دو پائلٹ اور 10 کیبن کریو کے ارکان شامل تھے۔ ایئر انڈیا کے کیبن کریو کے 12 ارکان میں کیپٹن سميت سبر وال اور فرسٹ آفیسر کلائیو کندر بھی شامل تھے۔
طیارے کو کیپٹن سمیت سبر وال چلا رہے تھے، جن کے ساتھ فرسٹ آفیسر کلائیو کندر موجود تھے۔ کیپٹن سميت سبر وال ایک ایل ٹی سی پائلٹ ہیں اور ان کے پاس 8200 گھنٹے کی پرواز کا تجربہ ہے، جب کہ کو پائلٹ کے پاس 1100 گھنٹے کا پروازی تجربہ تھا۔
Ahmedabad, Gujarat: Relief operations are underway at the Air India Flight AI171 crash site pic.twitter.com/jsZUwDwkNQ
— IANS (@ians_india) June 12, 2025
ایئر انڈیا کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، اور 1 کینیڈین شہری سوار تھے۔ طیارے میں سوار مسافروں کے ناموں کی فہرست بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ طیارہ پر سوار افراد کی جو لسٹ سامنے آئی ہے اس میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کا نام بھی شامل ہے۔